۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور نصاب تعلیم کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور نصاب تعلیم کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات اور متنازعہ نصاب تعلیم سمیت محرم الحرام کی مجالس کو جرم قرار دے کر مقدمات درج کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

متنازعہ نصاب تعلیم؛ ملکی آئین میں بیان کردہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

تفصیلات کے مطابق، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ محرم اور صفر میں مجالس عزا اور عبادت کو جرم قرار دے کر جو مقدمات درج کئے گئے وہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہیں۔ حقوق انسانی کی ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے آپ نے قومی اسمبلی کے اندر اور باہر جو جرئت مندانہ اقدام اٹھایا اس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متنازعہ نصاب تعلیم؛ ملکی آئین میں بیان کردہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم بھی ملکی آئین میں بیان کردہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اس سلسلے میں آپ پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے تحفظات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متنازعہ نصاب تعلیم؛ ملکی آئین میں بیان کردہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کسی بھی شہری پر اس کے مذہبی عقائد سے متصادم مذہبی نظریات مسلط کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ متنازعہ نصاب تعلیم کے ذریعے پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے مگر یکساں قومی نصاب میں جان بوجھ کر ان بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی حیثیت سے میں پاکستان کے تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہوں۔ آئین پاکستان تمام مکاتب فکر اور شہریوں کے حقوق کا ضامن ہے نصاب تعلیم میں کسی مکتبہ فکر پر دوسرے مسلک کی تعلیمات کو مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران کو آپ کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کروں گا۔

متنازعہ نصاب تعلیم؛ ملکی آئین میں بیان کردہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .